اسپیشل بچوں کے سکول بھی کھل گئے


special child
24 ستمبر, 2020 10:16 دن

اٹک( 92 نیوز) ملک بھر کے تعلیمی اداروں کی طرح اسپیشل بچوں کے سکول بھی کھل گئے ، قوت سماعت  اور  گویائی سے محروم بچے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کررہے ہیں ۔

ضلع اٹک میں پہلے مرحلہ میں کامیابی کے بعد دوسرے مرحلہ میں بھی طلبہ وطالبات کی سکول حاضری کافی حوصلہ افزا ہے اسپیشل بچے بھی حکومتی ایس اوپیزکے ساتھ اپنے تعلیمی سلسلے  کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ قوت سماعت اور گویائی سے محروم یہ سپیشل بچے اپنے ہاتھوں کے ذریعے  اشاروں سے لفظوں کو زبان دیتے ہیں۔

اسپیشل ایجوکیشن سکول کی پرنسپل  میڈیم نجمہ کا کہنا تھا کہ اسپیشل ایجوکیشن کے طلباء کی تعلیم کا زیادہ انحصار سکول حاضری پرہی ہوتاہے چھٹیوں کی وجہ سے ان طلباء کا کافی حرج ہواجس کو پوراکرنے کی بھرپورکوشش کی جائے گی ۔

قوت سماعت اور قوت گویائی سے محروم بچے جس طرح حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کررہے ہیں  یہ  دوسرے شہریوں کےلئے مثال ہے۔ والدین کو چاہئیے کہ وہ اپنے بچوں  کو تمام ترحفاظتی تدابیرکے ساتھ سکول بھیجیں۔

تازہ ترین ویڈیوز