اسٹیٹ لائف افسر نے ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی کی ، پولیس

اسٹیٹ لائف ‏ ذہنی دباؤ خودکشی ‏ پولیس کراچی ‏ ‏92 نیوز
۲۳ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۰۵ شام

کراچی (92 نیوز) کراچی میں اسٹیٹ لائف کے افسر کی مبینہ خودکشی کے واقعے پر پولیس کا کہنا ہے کہ  ظفراقبال آفس انکوائری سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے ، اس لیے انتہائی قدم اٹھایا ۔ دوسری جانب مرحوم کے  بیٹے نے خودکشی کو مسترد کرتے ہوئے قتل قرار دیا۔

اسٹیٹ لائف کے افسر کی موت سوالیہ نشان بن گئی ، آئی آئی چندریگر روڈ پر اسٹیٹ لائف کی گیارہویں منزل سے گرکر ڈپٹی منیجر ایجنسی اینڈ ایڈمنسٹریشن ظفراقبال جان کی بازی ہارگئے  ، پولیس نے واقعے کو خود کشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ 55 سالہ ظفراقبال کیخلاف انکوائری چل رہی تھی، جس کے باعث وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھے ۔

ظفراقبال لیاری کے رہائشی تھی، اُن کے بیٹے نے خودکشی کا الزام مسترد کرتے ہوئے قتل کا شُبہ ظاہر کردیا  ،متوفی ظفراقبال کے بیٹے نے گیارہویں منزل سے گرنے پر بھی سوال اٹھادیا ۔

ظفراقبال کے لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز