اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

۲۵ مئی, ۲۰۱۸ ۶:۰۴ شام

کراچی (92 نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا جس میں 50 بیسسز پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد شرح سود 6 عشاریہ 5 فیصد ہو گئی ۔

مرکزی بینک اعلامیے کے مطابق بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ، گرتے ہوئے زرمبادلہ ذخائر اور ڈالر کی بڑھتی قدر کے ساتھ مہنگائی میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔

مالی سال دو ہزار اٹھارہ میں بجٹ خسارہ چار عشاریہ ایک فیصد ہدف تھا جبکہ بڑھتا کرنٹ اکاونٹ خسارہ بھی بڑا چیلنج ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستانی معیشت کی نمو تیرہ سال کی بلند سطح پانچ عشاریہ آٹھ فیصد پر ہے جبکہ رواں مالی سال میں مہنگائی کی شرح چھ فیصد سالانہ ہدف کے اندر ہے۔

چند ماہ سے برآمدات میں اضافہ ہوا اور درآمدات میں کمی بھی دیکھی گئی۔

تازہ ترین ویڈیوز