اسٹیرائیڈز اور دیگر دوائوں کی زیادہ مقدار سے نوازشریف کے جسم پر سوجن

۱۵ نومبر, ۲۰۱۹ ۹:۵۲ شام

لاہور (92 نیوز) اسٹیرائیڈز اور دیگر دوائیں زیادہ مقدار میں دینے کے برے اثرات سے نواز شریف کے جسم پر سوجن آگئی۔ ڈاکٹر طاہر شمسی کی خدمات دوبارہ حاصل کرلی گئیں، طاہر شمسی نے نواز شریف کا معائنہ اور دوائو ں کی ایڈجسٹمنٹ کی، ٹیسٹوں کا عمل دہرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کہتے ہیں مزید تاخیر کی گنجائش نہیں، ہر لمحہ خطرہ بڑھا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے ڈاکٹرزکی ٹیم نے ڈاکٹر طاہرشمسی سے رابطہ کیا، ڈاکٹر طاہر شمسی سے نواز شریف کی صحت سے متعلق مسلسل مشورے لئے جارہے ہیں۔

ن لیگ کی تر جمان مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی صحت سے متعلق بیان میں کہا کہ بلڈ اینڈ بون میرو ڈیزیزز کراچی کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے جاتی عمرہ میں محمد نوازشریف کا طبی معائینہ کیا، ان کے جسم پر سوجن اور ادویات کے منفی اثرات نمایاں ہورہے ہیں۔

ڈاکٹرز نے محمد نوازشریف کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کی ہے، محمد نوازشریف کوسٹیرائیڈز اوردیگر ادویات کی زیادہ مقدار دینے سے پیدا شدہ اثرات کو توازن میں لانے کے لئے ڈاکٹر طاہر شمسی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ محمد نواز شریف کی صحت کے لئے ایک ایک لمحہ انتہائی قیمتی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز