اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، 100 انڈیکس میں 866 پوائنٹس کا اضافہ


۰۹ اپریل, ۲۰۲۰ ۵:۰۵ شام

کراچی ( 92 نیوز) سرمایہ کار سرگرم  ہو گئے ،  اسٹاک  مارکیٹ میں تیزی آگئی ، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 866پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔

 ہنڈرڈ انڈیکس 2.8 فیصد اضافے کے ساتھ 31 ہزار 837 کی سطح پر بند ہوا ، ساڑھے 8 ارب روپے مالیت کے 12 اعشاریہ 57 کروڑ حصص کا کاروبار کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز حصص بازار میں تیزی  رہی ،   100انڈیکس 866پوائنٹس کا  اضافہ ہوا، 31ہزار837پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ، ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 2اعشاریہ 8فیصد کااضافہ دیکھا گیا۔

دن بھر ٹریڈنگ کے دوران 8اعشاریہ 5ارب روپے مالیت کے 21کروڑ 57لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا ، دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا اور یہ 58پیسے کمی کے بعد 167روپے18پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20پیسے کمی سے 167روپے80پیسے کا ہوگیا۔

تازہ ترین ویڈیوز