Monday, May 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسٹاک ایکسچینج حملے کی ایک اور سی سی ٹی وی 92 نیوز کو موصول

اسٹاک ایکسچینج حملے کی ایک اور سی سی ٹی وی 92 نیوز کو موصول
July 1, 2020
 کراچی (92 نیوز) اسٹاک ایکسچینج حملے کی ایک اور سی سی ٹی وی 92 نیوز کو موصول ہو گئی۔ دہشت گردوں کے حملہ کرتے ہی سکیورٹی گارڈ کو پوزیشن تبدیل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ تفتیشی حکام کا دعویٰ ہے کہ دہشتگردوں کو لاجسٹک سپورٹ ممکنہ طور پر مقامی شخص نے دی جبکہ ٹاسک اورمعلومات افغانستان سے فراہم کی گئیں۔ تفتیشی حکام نے دہشتگردوں کےموبائل سے 10 دن کا ڈیٹا حاصل کر لیا ہے جس میں انکشاف ہوا ہے حملے سے قبل دہشتگردوں نے دوبار افغانستان میں رابطہ کیا اور دہشتگرد سلمان ممکنہ طور پر کچھ دن سے کراچی میں ہی موجود تھا۔ دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج حملے کی ایک اور سی سی ٹی وی 92 نیوز کو موصول ہو گئی ہے جس میں دہشت گردوں کے حملہ کرتے ہی سیکورٹی گارڈ کو پوزیشن تبدیل کرتے جبکہ ایک پولیس اہلکار کو عمارت میں داخل ہونے کے دوران دہشت گردوں پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری ویڈیو میں ایک گارڈ زخمی حالت میں بھاگتا ہوا عمارت میں آیا جبکہ دو پولیس اہلکار دیوار کے ساتھ مورچہ بند ہو گئے اور دہشت گردوں کا دو با دو مقابلہ ہوتا رہا۔