اسٹار فٹبالر محمد صلاح کا مجسمہ تنقید کی زد میں آ گیا

۰۶ نومبر, ۲۰۱۸ ۳:۴۴ شام

قاہرہ (92 نیوز) مصر کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح کا مجسمہ تنقید کی زد میں آ گیا۔ سوشل میڈیا پر لوگ اسٹار فٹبالر کا مجسمہ دیکھ کر حیران رہ گئے۔

لیور پول کیجانب سے کھیلنے والے فٹبالر کا مجسمہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں ورلڈ یوتھ فورم میں پیش کیا گیا جس میں ان کے گول کرنے کے بعد جشن منانے کے معروف انداز کو دکھایا گیا جس میں وہ ہاتھ پھیلا کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔

شائقین کا کہنا ہے کہ یہ مجسمہ معروف گلوکار لیو سیئرسے زیادہ مماثلت رکھتا ہے۔

محمد صلاح نے پہلے ہی سال میں لیورپول کے لیے 36 میچوں میں 32 گول کیے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ مصر کو 2018 کے ورلڈ کپ میں پہنچانے میں بھی محمد صلاح نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز