Tuesday, January 19, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آباد ہائیکورٹ کا  یوسی 40 کے ضمنی الیکشن روکنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا  یوسی 40 کے ضمنی الیکشن روکنے کا حکم
February 13, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ  نے وفاقی دارالحکومت کی یونین کونسل 40 کے ضمنی الیکشن روکنے کا حکم دے دیا، الیکشن کمیشن نے 15 جنوری کو یوسی 40 میں الیکشن کرانے کا شیڈول جاری کیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا 15 جنوری کو ضمنی انتخابات کرانے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دےد یا،  جسٹس عامر فاروق نے تحریری فیصلہ جاری کردیاجس کے مطابق  الیکشن کمیشن کو یونین کونسل 40 کا الیکشن شیڈول دوبارہ جاری کرنے کا حکم دیا گیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ  الیکشن کمیشن آئی سی ٹی لوکل گورنمنٹ رولز 2015 کی شق 11(2) کے مطابق شیڈول جاری کرے، یونین کونسل 8 کے ضمنی الیکشن کا شیڈول لوکل گورنمنٹ رولز 2015 کی شق30 کے مطابق جاری کیا جائے۔ یونین کونسل 40 میں الیکشن قانون کے مطابق نہ کرانے کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔