Monday, November 30, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کو مشرف کیس کا فیصلہ سنانے سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کو مشرف کیس کا فیصلہ سنانے سے روک دیا
November 27, 2019 02:58 pm

اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کو مشرف کیس کا فیصلہ سنانے سے روک دیا، عدالت نے محفوظ کیا فیصلہ سنادیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں  لارجر بینچ نے حکومتی اور وکیل پرویز مشرف کی درخواستوں  پر سماعت کی ، دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ  کیا خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو وڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی آپشن دی؟ ۔ جس پر  بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ  جی عدالت نے آپشن دی مگر انہوں نے اسے قبول نہیں کیا،  پرویز مشرف بیمار اور اس پوزیشن میں نہیں کہ سکائپ پر بیان ریکارڈ کرا سکیں۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ  ہم یہاں بیٹھے ہیں اور  جانتے ہیں کہ کیا ہوا ہے،  یہ کیس ہمارے لیے بہت مشکل کیس ہے ،ہم نے شفاف ٹرائل کا حق دینا ہے، وفاق نے عدلیہ کو مشکل میں ڈال دیا کیوں کی اس کیس میں عدلیہ کونشانہ بنایا گیا تھا ، ہم اشتہاری ملزم کا کیس کیسے سن سکتے ہیں ۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا جسے کچھ دیر بعد سنا دیا گیا۔

رابطہ کیجیے