اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا وکلاء کے لائسنس معطل کرنے پر یو ٹرن


اسلام آباد ہائیکورٹ بار وکلاء کے لائسنس م یو ٹرن اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز
۱۴ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۶ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے وکلاء کے لائسنس معطل کرنے پر یو ٹرن لے لیا ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر ، ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ سمیت 60 وکلاء کے لائسنس ایک دن بعد ہی بحال کر دیے گئے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے گزشتہ روز ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر ، ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ سمیت 60 وکلاء کے لائسنس معطل کئے تھے جنہیں آج بحال کر دیا گیا۔

لائسنس ججز کے حلف برداری کی تقریب میں شرکت اور ہڑتال کی خلاف ورزی پر  معطل کئے گئے تھے ، جوائنٹ سیکرٹری ہائیکورٹ بار  نے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق اسلام آباد بارکونسل کے فیصلے تک لائسنس بحال تصور ہوں گے ۔

تازہ ترین ویڈیوز