اسلام آباد میں کار درخت سے ٹکرا گئی ،4افراد جاں بحق

اسلام آباد کار درخت ‏4افراد جاں بحق ‏92 نیوز
۱۵ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۵۸ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد میں خوفناک ٹریفک حادثے میں  تیز رفتاری کے باعث  کار درخت سے ٹکرا  کر مکمل طور پر تباہ ہو گئی ،   چار افراد موقع پر ہی جا ں بحق ہوگئے۔

تیز رفتاری جان لیوا ثابت ہو گئی ، چار خاندانوں کے چراغ گل کر گئی ۔پولیس کے مطابق  فیض آباد سے زیرو پوائنٹ کی جانب آنے والی کار کو گزشتہ رات حادثہ پیش آیا ۔

فارمولا ون کار ریس میں خوفناک حادثہ ، گاڑی ٹریک سے باہر جاگری

کار انتہائی تیز رفتاری سے آئی اور درخت سے ٹکرائی ، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

لاہور نمبر کی ایل ای ڈی 7359 کرولا کار میں موجود چاروں نوجوان بھی زندگی کی بازی ہار گئے  ۔ پولیس کے مطابق، جان بحق ہونے والوں میں دو لڑکوں کا نام دانیال جبکہ باقی دو کی شناخت عون عرفات اور اسامہ کے نام سے ہوئی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز