Thursday, May 6, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آباد سے بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ محدود کر دی گئی

اسلام آباد سے بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ محدود کر دی گئی
April 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث انتظامیہ نے اسلام آباد سے بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ محدود کر دی، ہفتہ اور اتوار کے روز اسلام آباد سے کوئی بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد سے آنے اور جانے والی تمام بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن معطل رہے گی ۔ ہفتہ اور اتوار کے روز اسلام آباد سے کوئی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس پابندی میں نجی گاڑیاں ،سامان کی آمدورفت، میڈیکل اور ایمرجنسی سروس کی گاڑیاں شامل نہیں ہونگی۔پابندی کا اطلاق 10 اپریل کی رات 12 بجے سے ہو گا جو 26 اپریل تک جاری رہے گا۔