اسلام آباد ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 5.9شدت کے زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد ‏ پنجاب ‏ خیبرپختونخوا ‏ زلزلے کے جھٹکے ‏92 نیوز خیبر پختونخوا ‏ لاہور پشاور راولپنڈی جھنگ چنیوٹ بنوں دیر بالا شمالی وزیرستان ‏ ہندوکش ریجن ‏ افغانستان ‏ تائیوان ‏ جیالوجیکل سروے ییلان
۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۳۰ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد ، پنجاب اور خیبر پختونخوا  زلزلے سے لرز اٹھا ۔ لاہور ، پشاور ،راولپنڈی ،جھنگ ، چنیوٹ ، بنوں اور دیر بالا  سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں بھی شدید زلزلہ آیا ، زلزلے  کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا جبکہ گہرائی 279 کلو میٹر تھی ۔

ادھر تائیوان میں بھی  5.9 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تاہم کسی مالی و جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکوں نے تائیوان کو ہلا کر رکھ دیا ۔

امریکی جیالوجیکل  سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ییلان شہر تھا جب کہ گہرائی 14 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ۔

تازہ ترین ویڈیوز