اسلام آباد ہائیکورٹ میں فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کیخلاف درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

۰۸ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۳۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کیخلاف درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کل سماعت کریں گے۔ تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق حکومت مخالف دھرنے اور آزادی مارچ کے خلاف درخواست پر چیف جسٹس خود سماعت کریں گے۔

شہری حافظ احتشام نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے دھرنے کی جگہ مختص کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ درخواست میں مولانا فضل الرحمن کو آزادی مارچ اور دھرنا دینے سے روکنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں سیکریٹری داخلہ، سیکرٹری تعلیم، سربراہ جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین پیمرا فریق ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز