اسلام آباد ہائیکورٹ، جیلوں میں قیدیوں کی ہلاکت اور وجوہات کی تفصیلات طلب


اسلام آباد ہائیکورٹ، جیلوں، قیدیوں کی ہلاکت، وجوہات کی تفصیلات طلب، اسلام آباد، 92 نیوز
۱۴ دسمبر, ۲۰۱۹ ۲:۵۶ شام

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار سے متعلق کیس پر عدالت نے جیلوں میں قیدیوں کی ہلاکت اور ان کی وجوہات کے تفصیلات طلب کرلیں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ درخواست گزار عدالت آئیں تو سمجھیں ریاست ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہی۔ بااثر قیدیوں کو جیل میں بہتر سہولیات دی جاتی ہیں۔ واضح پالیسی بنائیں جس میں قیدی کو طبی سہولیات مل سکیں، نیلسن منڈیلا نے جیل قیدیوں کے حوالے سے جو کچھ کہا وہ اپنے دفتروں میں لگا کر رکھیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے ایک ڈاکٹر 40 سال جیل میں تعینات رہے لیکن انہیں جیل رولز کا پتہ ہی نہیں، کیا صوبائی جیلوں میں قیدیوں کے بھی باقاعدہ ٹیسٹ ہو رہے ہیں، کسی کو جان لیوا بیماری ہے تو ان لوگوں کے بارے میں کیا قانون ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز