اسلام آباد سے سکھر جانیوالی پرواز پی کے 631 کا لینڈنگ کے وقت ایمرجنسی گیٹ کھل گیا


اسلام آباد ، سکھر ، پرواز ، پی کے 631 ، لینڈنگ ، ایمرجنسی گیٹ ، کھل
۲۳ فروری, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۰ شام

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد سے سکھر جانے والی پرواز پی کے 631 کا لینڈنگ کے دوران اچانک ایمرجنسی گیٹ کھل گیا۔ مسافروں نے خوف کے مارے چیخیں مارنی شروع کر دیں ۔

اسی دوران سول ایوی ایشن اتھارٹی اور انجینئرنگ ونگ موقع پر پہنچ گئے اور گیٹ کی مرمت شروع کر دی جس کے بعد جہاز کو فٹ قرار دیدیا گیا اور اسلام آباد روانہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کہتے ہیں ابتدائی تجزیہ کے مطابق اے ٹی آر طیارے کے دروازے کے ہینڈل سے منسلک سیٹ سے اٹھتے وقت مسافر نے سہارے کے طور پر ہاتھ لگایا تاہم کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا اور طیارہ بھی محفوظ ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز