اسرائیل کی شامی حدود میں فضائی بمباری


syria
04 اگست, 2020 12:12 شام

دمشق ( 92 نیوز) اسرائیل نے شامی خود مختاری کو پامال کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر اسکی حدود میں فضائی بمباری کر دی۔اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے شامی دارالحکومت دمشق کے جنوب مغرب میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

علاقے میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، صیہونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ  بمباری میں شامی فوج کی آبزرویشن پوسٹوں، حساس معلومات اکٹھی کرنے والی مشینری، طیارہ شکن توپوں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

خانہ جنگی سے تباہ حال شام پر اسرائیلی بمباری معمول بن چکی ہے اور عالمی برادری خاموش تماشائی کے سوا کوئی کردار ادا نہیں کر رہی۔

تازہ ترین ویڈیوز