اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو حکومت بنانےمیں ناکام


اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ‏ تل ابیب ‏ ‏92 نیوز صدر رووِن ریولن ‏ بینی گانٹز ‏
22 اکتوبر, 2019 1:21 شام

تل ابیب ( 92 نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو حکومت بنانے میں ناکام ہوگئے ،صدر رووِن ریولن نے بینی گانٹز کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی۔

اسرائیلی وزیر اعظم  کا کہنا تھا کہ انہوں نے متعدد بار مخلوط حکومت بنانے کی کوشش کی لیکن انہیں ہر بار ٹھکرایا گیا۔

نیتن یاہو کی دستبرداری کے بعد صدر رووِن ریولن نے بلو اینڈ وائٹ پارٹی کے سربراہ بینی گانٹز کو حکومت بنانے کی دعوت دے دی ، اس سلسلے میں انہیں 28 دن کی مہلت دی گئی ہے ۔

اگر بینی گانٹز بھی حکومت بنانے میں  ناکام ہوجاتے ہیں تو پھر پارلیمنٹ کے نامزد کردہ کسی  تیسرے امیدوار کو دعوت دی جائے گی ۔

ستمبر میں ہونے والے عام انتخابات میں نیتن یاہو کی پارٹی نے بتیس اور  بینی گانٹز کی بلو اینڈ وائٹ پارٹی نے تینتیس نشستیں جیتی تھیں۔

تازہ ترین ویڈیوز