Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسد عمر کی ایم کیوایم پردبےلفظوں میں تنقید

اسد عمر کی ایم کیوایم پردبےلفظوں میں تنقید
February 21, 2021

کراچی ( 92 نیوز) سینیٹ انتخابات پر جی ڈی اے رہنماؤں سے اہم ملاقات میں وفاقی وزیر اسد عمر نے ایم کیوایم پاکستان پر دبے لفظوں میں تنقید کردی ، جواب میں غلام ارباب رحیم نے بھی اپنے وزارت اعلٰی کے دور کا تذکرہ چھیڑ دیا ۔

ایوان بالا میں برتری کا مشن لئے پی ٹی آئی بھی بھرپور انداز میں متحرک  ہو گئی ، اتوار کو کراچی میں حلیفوں سے اہم ملاقاتیں کیں۔مگر سوال یہ ہے کیا ایم کیوایم اور وفاقی حکومت کے درمیان سب اچھاہے یا پھر پرانے تحقظات برقرار ہیں کیونکہ عارضی بہادرآباد میں متحدہ
کے رہنماؤں نے وفد کے سامنے شکایتوں کے انبار لگائے تھے ۔

بہادرآباد کے بعدجے ڈی اے رہنماؤں سے ملنے راجہ ہاؤس آمد پر دوران مشاورت سابق وزیر اعلیٰ سندھ غلام ارباب رحیم سے وفاقی وزیر اسدعمر نے ایم کیوایم پاکستان پر دبے لفظوں میں طنز کیا ۔

جواب میں غلام ارباب رحیم نے بھی اپنے وزارت اعلیٰ کے دور میں ایم کیوایم کے ساتھ تجربے کا تذکرہ کیا ۔ بات چیت میں میاں محمد سومرو کا بھی ذکر ہوا جبکہ عبدالحفیظ شیخ جے ڈی اے رہنماؤں کا حال احوال پوچھتے رہے۔