اسحاق ڈار کی حوالگی کیلئے پاکستان اور برطانیہ میں معاہدہ ہو گیا

اسحاق ڈار پاکستان اور برطانیہ میں معاہدہ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ سابق وفاقی وزیر خزانہ ‏ تحویل مجرمین ‏ مفاہمتی یادداشت ‏
۲۳ جون, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۶ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی حوالگی کے لئے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے ،  اسحاق ڈار کو کیسز کی پیروی کے لیے پاکستان کے حوالے کیا جائے گا ۔

پاکستان اور برطانیہ کے مابین مفاہمت کی یاداشت صرف اسحاق ڈار  کی حوالگی کے لیے ہے ، مفاہمتی یادداشت تحویل مجرمین کے معاہدہ کی عدم موجودگی میں قانونی بنیاد فراہم کرے گی ، اسحٰق ڈار کی حوالگی کے دوران اٹھنے والے تمام اخراجات حکومت پاکستان ادا کرے گی ، دونوں حکومتیں مفاہمت کی یادداشت پر متفق ہیں ۔

مفاہمتی یادداشت میں کہا گیا ہے ملزم کی حوالگی، حراست یا گرفتاری کے بعد کوئی ملک دوسرے کے خلاف مالی مطالبہ نہیں کر سکتا ، مفاہمت کی یادداشت پر برطانوی عہدیدار گرائم بگر اور پاکستان کی طرف سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے دستخط کیے ۔

تازہ ترین ویڈیوز