اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل

اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثہ ریفرنس اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ سابق وزیر خزانہ ‏ تفتیشی افسر احتساب عدالت ‏ جج محمد بشیر ‏
۱۰ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۹ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کا ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا، تفتیشی افسر نے بیان ریکارڈ کرا دیا جب کہ آئندہ سماعت پر وکیل صفائی  جرح کا آغاز کرینگے ۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی۔ شریک ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے  ، ملزمان میں نعیم محمود، منصور رضا رضوی اور سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد شامل تھے ۔

کیس کے تفتیشی افسر نادر عباس نے اپنا بیان قلمبند کر ا دیا ۔

عدالت نے کیس کی سماعت 17 جولائی تک ملتوی کر دی، آئندہ سماعت پر تفتشیی افسر نادر عباس پر وکیل صفائی جرح کریں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز