Tuesday, November 24, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل

اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل
July 10, 2019 12:59 pm

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کا ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا، تفتیشی افسر نے بیان ریکارڈ کرا دیا جب کہ آئندہ سماعت پر وکیل صفائی  جرح کا آغاز کرینگے ۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی۔ شریک ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے  ، ملزمان میں نعیم محمود، منصور رضا رضوی اور سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد شامل تھے ۔ کیس کے تفتیشی افسر نادر عباس نے اپنا بیان قلمبند کر ا دیا ۔ عدالت نے کیس کی سماعت 17 جولائی تک ملتوی کر دی، آئندہ سماعت پر تفتشیی افسر نادر عباس پر وکیل صفائی جرح کریں گے۔

رابطہ کیجیے