استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، جہانگیر ترین


استعفے ‏ جہانگیر ترین ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز مولانا فضل الرحمان ‏ وزیر اعظم ‏ جہانگیر ترین فیصل واوڈا ‏ فواد چودھری
۰۳ نومبر, ۲۰۱۹ ۹:۲۸ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) ایک جانب مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ  کے کنٹینر پر  چڑھ کر  دنیا بھر کے سامنے وزیر اعظم سے دو دن میں مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رکھا ہے ، بصورت دیگر سخت اقدامات کی بھی دھمکی دی جا چکی ہے تو دوسری جانب حکومتی ارکان کا کہنا ہے کہ استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ وزیر اعظم کے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، استعفیٰ سے  متعلق ہم بات سننے کو تیار نہیں ، احتجاج ان کا جمہوری حق ہے ، انہیں ان کی مرضی کا میدان دیا گیا، مولانا اپنا معاہدہ پورا کریں۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ ایک طرف لٹیرے ہیں اور دوسری طرف  ایماندار عمران خان ، حکومتی رٹ چیلنج ہوئی تو حکومت بھی ڈی میں جا کر گول کرنے کو تیار ہے ، گول ایسا ہوگا کہ ان کی رہی سہی سیاست بھی دفن ہو جائے گی ۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے ، مارچ وہ طبقہ کر رہا ہے جس نے قیام  پاکستان کی مخالفت کی ، ان کے بزرگ قائد اعظم کی اپوزیشن تھے ، یہ عمران خان کی  اپوزیشن بن گئے ۔

تازہ ترین ویڈیوز