Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

استعفوں کے بغیر لانگ مارچ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، مولانا فضل الرحمٰن

استعفوں کے بغیر لانگ مارچ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، مولانا فضل الرحمٰن
March 13, 2021

ڈیرہ اسماعیل خان (92 نیوز) چیئرمین پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ استعفوں کے بغیر لانگ مارچ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

ہفتہ کے روز ڈیرہ اسماعیل خان میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا، ارکان اسمبلی کے استعفے جماعتوں کے سربراہان کو مل چکے۔ 15 مارچ کو پی ڈی ایم کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ دوہزار آٹھ، دوہزار تیرہ کے الیکشن بھی جعلی تھے لیکن ہم نے برداشت کیا۔ جعلی حکومت کو ہٹانے کیلئے مال و جان کی قربانی دینا ہوگی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ 26 مارچ کو پورے ملک سے قافلے پنڈی اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں گے۔