Monday, March 8, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسامہ قتل کیس میں گرفتار 5 ملزمان کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسامہ قتل کیس میں گرفتار 5 ملزمان کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
January 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) انسداددہشت گردی عدالت نے اسامہ قتل کیس میں گرفتار 5 ملزمان کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔ مقدمے کا تفتیشی افسر تبدیل کردیا گیا۔

طالب علم اسامہ ستی قتل کیسز میں گرفتار 5 پولیس اہلکاروں کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرانسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس کے روبرو پیش کیا گیا۔

وکیل صفائی نے دلائل دیئے کہ ہماری استدعا تھی کہ تفتیش افسر تبدیل کیا جائے۔ تفتیشی افسر تبدیل کر دیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کو مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔