ارجنٹینا ، پرتگال اور فرانس نے ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ جیت لئے

۱۱ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۳:۰۳ شام

ارجن ٹائن ( 92 نیوز ) فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کے دلچسپ مقابلوں میں ارجنٹینا  سمیت تین بڑی ٹیموں نے میگا ایونٹ کےلیے کوالیفائی کرلیا ۔ دو ہزار دس میں ورلڈکپ کا فائنل کھیلنےوالی ڈچ ٹیم ٹورنامنٹ میں جگہ نہ بنا سکی ۔ امریکی ٹیم بھی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

میسی کی ہیٹرک نے ارجنٹینا  کی ورلڈ کپ میں سیٹ پکی کر دی ۔ پرتگال نے بھی اگلے برس ہونےوالے میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔فرانس کی ٹیم بھی ٹورنامنٹ میں ان ایکشن ہو گی۔

ایکواڈور میں کھیلے گئے کوالیفائر میں ایکواڈور نے کھیل شروع ہونے کے صرف 38 سیکنڈ بعد گول کر کے ارجنٹائن پر دباؤ بڑھا دیا ۔ لیکن پھر میسی کے جادو کے آگے سب بے بس ہوگئے ۔ سٹار فٹبالر نے ہیٹ ٹرک داغ کر ٹیم کو ورلڈ کپ فائنلز میں پہنچا دیا۔

رونالڈو کی پرتگال نے بھی ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کر لی ۔ پرتگال نے اپنے آخری کوالیفائر میں سوئٹزرلینڈ کو دو صفر سے شکست دی۔فرانس نے بھی بیلاروس کو دو ایک سے مات دے کر میگا ایونٹ میں جگہ پکی کر لی۔

ڈچ ٹیم فتح کے باوجود کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ۔ سویڈن کیخلاف دو گولز سے جیتنےوالی ڈچ ٹیم کو کوالیفائی کرنے کیلئے سات گولز کےبڑے مارجن سے فتح درکار تھی ۔

امریکی ٹیم بھی عالمی کپ میں جگہ نہ بنا سکی ،،فٹبال کا میگا ایونٹ اگلے برس روس میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز