Sunday, April 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبالر میراڈونا کی موت کی وجوہات پر شکوک پیدا

ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبالر میراڈونا کی موت کی وجوہات پر شکوک  پیدا
November 30, 2020

60سالہ ڈیاگو میراڈونا 25 نومبر کو ہارٹ اٹیک سے چل بسے تھے لیکن اب یہ اطلاعات آرہی ہے  کہ ان کی موت  ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کی وجہ سے ہوئی ہے۔

ارجنٹائن میڈیا کے مطابق میراڈونا کے اہل خانہ اور وکیل کا کہنا ہے کہ میرا ڈونا کی موت ہارٹ اٹیک کے بجائے ڈاکٹر کی لاپرواہی کے باعث ہوئی ہے۔ میراڈونا کے وکیل اور بیٹیوں کے دعویٰ کے مطابق فٹ بال لیجنڈ کے ذاتی معالج ڈاکٹر لیو پولڈو لیوک کی طرف سے درست دوائی نہ دیے جانے سے عظیم فٹبالر کی موت ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وکیل اور اہل خانہ کا دعویٰ سامنے آنے کے بعد مقامی پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ گزشتہ روز استغاثہ کے دفتر میں مقتول کے رشتے داروں سمیت کئی لوگوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔

پولیس نے مقامی جج کی طرف سے سرچ وارنٹ جاری کیے جانے کے بعد ڈاکٹر لیو پولڈو لیوک کے گھر اور کلینک کی تلاشی لی۔