ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، بلڈ پریشر اور السر کی ادویات 46 روپے تک مہنگی

ادویات ، قیمتوں ، اضافہ ، سات فیصد ، مہنگی
۰۸ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۴۷ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔ ادویات سات فیصد مہنگی کر دی گئیں۔ شوگر، بلڈ پریشر اور السر کی ادویات 46 روپے تک مہنگی کر دی گئیں۔

فارماسوٹیکل کمپنیز نے ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر 7 فیصد اضافہ کردیا۔ ڈریپ حکام نے اضافے کو جائز قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا ڈریپ قوانین کے مطابق کمپنیاں ہر سال 7 فیصد اضافہ کرسکتی ہیں ۔

شوگر کنڑول کرنے کی دوا کی قیمت میں 30 روپے اضافہ کردیا گیا۔ ادویات کی قیمتیں بڑھنے پر شہری سستے علاج کیلئے دہائیاں دینے لگے۔

بلڈ پریشر، شوگر اور السر کی ادویات 46 روپے تک مہنگی کردی گئیں جبکہ پراسیٹامول کی قیمت میں بھی 2 روپے اضافہ کیا گیا۔

درد کی دوا 2 روپے جبکہ کیلشیم کی کمی کی دوا 5 روپے مہنگی  کردی گئی۔  بلڈ پریشر کی دوا میں 12 روپے اضافہ ہو گیا ۔

تازہ ترین ویڈیوز