Monday, January 18, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اداکار محسن عباس کی سابق اہلیہ فاطمہ سہیل کا بچے کے نان نفقہ کیلئے عدالت سے رجوع

اداکار محسن عباس کی سابق اہلیہ فاطمہ سہیل کا بچے کے نان نفقہ کیلئے عدالت سے رجوع
December 7, 2019
لاہور (92 نیوز) اداکار محسن عباس کی سابق اہلیہ فاطمہ سہیل نے بچے کے نان نفقہ کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا۔ فیملی کورٹ لاہورمیں اداکارہ فاطمہ سہیل کی درخواست پر بچے کے نان، نفقہ کیس کی سماعت ہوئی۔ اداکارہ فاطمہ سہیل نے سابق شوہر ادکار محسن عباس کو درخواست میں فریق بنایا ہے۔ فیملی کورٹ کی جج مائرہ حسن نے اداکار ،گلوکار محسن عباس سے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے فاطمہ سہیل کی درخواست پر محسن عباس کو سولہ دسمبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سابق شوہر کے تشدد سے تنگ آکر خلع لیا، بچے کا ماہانہ خرچہ اکیلی برداشت نہیں کر سکتی، عدالت سابق شوہر کو ماہانہ خرچہ ادا کرنے کا حکم دے۔