ادارے میرے آرٹیکل کے چھپنے کے بعد شہباز شریف کیخلاف تحقیقات کر رہے ہیں ، ڈیوڈ روز


ہتک عزت شہبازشریف اثاثوں کی وضاحت برطانوی صحافی لندن ‏ ‏92 نیوز ڈیوڈ روز ‏
۰۸ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۴۶ شام

 لندن (92 نیوز) برطانوی اخبار ڈیلی میل میں شہباز شریف کی کرپشن سامنے لانے والے صحافی ڈیوڈ روز نے سوشل میڈیا پر ایک پھر یاد دہانی کرائی ہے کہ کئی ماہ گزرنے کے باوجود ان کو قانونی نوٹس نہیں ملا لیکن پاکستان میں ان کی خبر پر نیب سمیت دیگر ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر جو ڈیوڈ روز نامی صحافی کو للکار رہے ہیں کہ انہوں نے برطانوی اخبار ڈیلی میل میں جھوٹی خبر چھاپی تھی جس سے شہباز شریف ان کے رشتہ ادروں کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔

کئی ماہ گزر گے لیکن برطانیہ میں صحافی ڈیوڈ روز کے خلاف ن لیگ کی جانب سے کوئی قانونی کاروائی سامنے نہیں آئی۔ آج ڈیوڈ روز نے بھر ٹویٹ  کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ نیب اور دیگر ادارے ان کے آرٹیکل کے چھپنے کے بعد شہباز شریف کیخلاف پورے زور و شور سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

طنز کرتے ہوئے ڈیوڈ کا کہنا تھا اس سے پتہ چلتا ہے شہباز شریف نے کیوں ان کے خلاف مقدمہ نہیں کیا کیونکہ اداروں نے شہباز شریف کو مصروف رکھا ہوا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز