احسن خان ڈرامہ سیریل’’الف‘‘ کی ریکارڈنگ کیلئے ترکی پہنچ گئے



۰۸ جنوری, ۲۰۱۹ ۵:۴۹ شام

لاہور (92 نیوز) اداکار احسن خان ترکی پہنچ گئے ہیں جہاں ڈرامہ سیریل ’الف‘ کی ریکارڈنگ میں حصہ لیں گے۔

کبریٰ خان، سلیم معراج اور اقرار الحسن بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

احسن خان نے بتایا کہ وہ’الف‘ میں بہت ہی مختلف قسم کا کردار کررہے ہیں جو اس سے قبل انہوں نے کسی پراجیکٹ میں نہیں کیا۔

الف 2019 میں آنے والا ایک نیا ڈرامہ سیریل ہے جس کو ثنا شاہنواز اور سمینہ همایون سعید نے بنایا ہے۔

ڈرامہ انہوں نے اپنے نئے پروڈکشن ہاوس جس کا نام ایپک ہے میں بنایا ہے۔



تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.