احسن اقبال کیخلاف نارووال اسپورٹس سٹی تحقیقات، اہم شواہد نیب کے ہاتھ لگ گئے


کشمیر سلامتی کونسل اجلاس وزیرخارجہ موجود احسن اقبال
۱۰ دسمبر, ۲۰۱۹ ۳:۲۰ شام

راولپنڈی (92 نیوز) مسلم ليگ ن کے سينئر رہنما احسن اقبال کي مشکلات ميں اضافہ ہوگیا۔ نيب راولپنڈی نے نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے کا اہم ريکارڈ حاصل کرليا۔

ایک اور لیگی رہنماء کے گرد نیب نے گھیرا تنگ کردیا۔ نیب راولپنڈی نے متعلقہ اداروں سے منصوبے کا ریکارڈ اور ٹھیکے کی تمام دستاویزات حاصل کرلیں۔ اسپورٹس سٹی منصوبے کا ریکارڈ رکھنے والے افراد کے بیانات بھی قلمبند کرلیے۔

سابق وزير داخلہ کے ذاتی اثاثوں، بینک اکاؤنٹس کے علاوہ 3 بیٹوں، اہلیہ اور بیٹی کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرلی گئيں۔

ایف آئی اے میں جاری منصوبے کی تحقیقات اور شواہد بھی نیب منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نيب کے مطابق 30 کروڑ روپے کے منصوبے کی لاگت بے ضابطگیوں کے باعث 3 ارب تک پہنچی، لیگی رہنماء کو جلد دوبارہ نیب راولپنڈی میں طلب کئے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز