احساس کفالت پروگرام پسے طبقے کو اٹھانے کیلئے رکھی گئی ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر


احساس ‏ احساس کفالت پروگرام ‏ پسے طبقے ڈاکٹر ثانیہ نشتر اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز احساس پروگرام ‏ چئیرپرسن ‏ ڈاکٹر ثانیہ نشتر ‏ ٹویٹر پیغام
۰۳ فروری, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۵ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) احساس پروگرام کی چئیرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس کفالت پروگرام کی بنیاد پسے ہوئے طبقے کو اوپر اٹھانے کے لیے رکھی گئی ہے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ  کفالت میں غریبوں کی آواز کو خاص طور پر شامل کیا گیا ہے،  ہم ان تمام لوگوں کے مشکور ہیں جنہوں نے پروگرام کو لوگوں کی امنگوں کے مطابق ڈھالنے میں ہماری رہنمائی کی۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ  ‎‏احساس کفالت پروگرام کے اجرأسے پہلے محنت کش طبقے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، مختلف انفرادی مسائل اور کفالت کے مقاصد پر بات چیت ہوئی، کفالت کے ذریعےعوامی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.