احساس ایمرجنسی ریلیف پروگرام کے تحت امدادی رقوم کی تقسیم آج بھی جاری


احساس ایمرجنسی ریلیف پروگرام ، امدادی رقوم ، تقسیم ، آج ، جاری
10 اپریل, 2020 9:46 دن

 اسلام آباد (92 نیوز) آج کے تحت امدادی رقوم کی تقسیم آج بھی جاری ہے۔ بائیومیٹرک تصدیق کے بعد مستحقین کو فی خاندان 12 ہزار روپے کی فراہمی ممکن ہو گی۔

کیش وصول کرنے کیلئے ملک بھر میں 17 ہزار پیمنٹ پوائنٹس قائم ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے ضرورت مندوں میں نقد رقوم کی منتقلی حکومت کا بڑا کارنامہ ہے۔

امدادی رقم براہ راست انتہائی مستحق اور نادار شہریوں میں تقسیم کی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ ملک میں بڑے پیمانے پر ضرورت مندوں میں رقم تقسیم کی جارہی ہے، 2 ہفتے میں ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں میں 144 ارب تقسیم ہوں گے۔

آج پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی حکومت کی جانب سے معاشرے کے ضرورت مند اور نادار افراد کو براہ راست مالی امداد کی فراہمی کے سب سے بڑے پروگرام کا باضابطہ اجراء کیا گیا۔

ادھر بلوچستان میں احساس پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم آج بھی شروع نہ ہوسکی۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.