احد چیمہ کی ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس میں درخواست ضمانت منظور


۲۸ جنوری, ۲۰۲۰ ۳:۰۷ شام

لاہور ( 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس میں درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے  جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ  نے احد چیمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ،  ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ  احد چیمہ 23 ماہ سے گرفتار ہے ، ڈیڑھ سال  سے ایل ڈی اے ستی  کا ریفرنس ہی پیش نہیں کیا گیا ۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ایل ڈی اے ستی کیس کلوز ہو رہ اہے ،  سپریم کورٹ نے فیصلہ کر دیا ہے ،  ایل ڈی اے سٹی  نے تمام متاثرین کو پلاٹس دینے کی یقین دہانی کرائی ہے ، اس کیس میں احد چیمہ کی ضمانت منظور کر لی جائے تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

تازہ ترین ویڈیوز