احتساب پر ڈیل ہو گی نہ کوئی شہر بند ہوگا ، فواد چودھری

احتساب ، ڈیل ، شہر ، بند ، فواد چودھری
۱۲ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۲۴ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا احتساب پر ڈیل ہو گی نہ کوئی شہر بند ہو گا۔ مدرسے کے بچوں کو چارے کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹویٹ کیا کہ مدرسے کے بچوں کو چارے کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق چلیں تو کوئی اعتراض نہیں ۔ حکومت مذاکرات بھی کرے گی ۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کیا کہ نوازشریف کی گفتگو کے بعد فضل الرحمٰن کے  مارچ کی بلی تھیلی سے باہر آگئی ۔ ثابت ہوگیا ان کا مارچ کشمیر کیلئے چوروں کی آزادی کیلئے  ہے۔ یہ مظلوموں اور بے کسوں کیلئے نہیں کرپشن کنگز کے سیاسی و معاشی روزگار کو تحفظ دینے کیلئے نکل رہے ہیں۔

پنجاب کے وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے بھی  آزادی مارچ  کے حوالے اپوزیشن  کی خوب کلاس لی اور بولے 2018 میں لوگوں نے کرپٹ مافیا سے آزادی حاصل کر لی، اب کیسا آزادی مارچ۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا  مسترد شدہ پارٹیاں اکٹھی  ہو رہی ہیں ۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی ختم ہو چکی ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز