احتساب عدالت کا پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری پر 10 جون کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ


پارک لین ریفرنس ، سابق صدر ، 10 جون ، فرد جرم ، عائد ، فیصلہ
27 اپریل, 2020 12:36 شام

اسلام آباد (92 نیوز) احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری پر 10 جون کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

احتساب عدالت میں جعلی اکاونٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے کیسوں کی سماعت کی ۔ نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور تفتیشی افسر قاسم خان پیش ہوئے۔ سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور احتساب عدالت پیش نہ ہوئے۔ آصف زرداری اور فریال تالپور کی عدالتی حاضری سے استشنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔

دوران سماعت وکیل آصف زرداری نے کہا کورونا کے باعث کوئی کارروائی آگے نہیں بڑھ رہی۔ احتساب عدالت عید کے بعد کیس کی تاریخ دے۔ اس کے بعد جج احتساب عدالت نے کیسز کی کارروائی 10جون تک ملتوی کر دی ۔ پنک ریذیڈنسی، نہر خیام غیرقانونی الاٹمنٹ کے ریفرنسز پر بھی سماعت 10 جون تک ملتوی کر دی گئی۔

تازہ ترین ویڈیوز