احتساب عدالت کا شاہد خاقان عباسی کو پیرول پر رہا کرنے کا حکم

احتساب عدالت شاہد خاقان عباسی پیرول اسلام آباد ‏92 نیوز
۱۶ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۲۱ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم  شاہد خاقان عباسی کو پیرول پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے،عدالت کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو  ان کے تایا کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے اجازت دی گئی ۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے  شاہد خاقان عباسی کو پیرول پر رہا کرنے کا حکم دے دیا، احتساب دالت کے جج محمد بشیر نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے شاہد خاقان عباسی کو  تایا کی نماز جنازہ میں شرکت کی مشروط اجاز دے دی ، عدالت نے پیرول پر رہائی  اسلام آباد اور راولپنڈی  کی ضلعی انتظامیہ کی فول پروف سکیورٹی سے مشروط کی ۔

مریم نواز کی پارٹی نائب صدارت کا معاملہ ، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا

جج محمد بشیر نے ریمارکس دیے کہ ضلعی انتظامیہ فول پروف سکیورٹی کی ذمہ داری لے تو ڈی جینیب جنازے میں شرکت کی اجازت دے دیں ،ڈی جی نیب پیرول پر رہائی کے لئے مزید ضروری اقدامات مکمل کر لیں۔

تازہ ترین ویڈیوز