Thursday, January 28, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

احتساب عدالت میں عدم پیشی، سلمان شہباز اشتہاری قرار

احتساب عدالت میں عدم پیشی، سلمان شہباز اشتہاری قرار
October 28, 2019
لاہور (92 نیوز) شریف فیملی کے اشتہاری کلب میں اضافہ ہوگیا، شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز بھی اس میں شامل ہوگئے، لاہور کی احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر کے بیٹے کو مسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے دیا۔ آمدن سے زائداثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست کی جس پر جج چودھری امیر خاں نے حکم جاری کر دیا، نیب نے موقف اختیار کیا کہ سلمان شہباز متعدد بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔ عدالت کے حکم پر نیب پہلے ہی سلمان شہباز کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد اور بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرچکا ہے، شہباز شریف کے صاحبزادے نیب کیسز شروع ہونے کے بعد سے لندن میں مقیم ہیں۔ اس سے قبل سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، نوازشریف کے دونوں صاحبزادے حسین نواز، حسن نواز اور شہبازشریف کے داماد علی عمران بھی عدالت کے حکم پر اشتہاری قرار دیئے جاچکے ہیں۔