احتساب سب کو ہونا چاہیے ، چاہے وہ ن لیگ ہو یا پیپلزپارٹی ، سلیم مانڈوی والا

۲۰ جنوری, ۲۰۱۹ ۳:۵۲ شام

اسلام آباد (92 نیوز) ڈپٹی چیرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے چیئرمین نیب کو خط لکھ دیا اور کہا احتساب سب کو ہونا چاہیے چاہے وہ ن لیگ ہو یا پیپلزپارٹی۔

ڈپٹی چیرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے بطور خزانہ کمیٹی چیرمین قومی احتساب بیورو کے  چیرمین نیب جاوید اقبال کو خط لکھا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ پنجاب بینک، ملتان میٹرو اور سرکلر ڈیٹ کی ادائیگی کا کیس نیب کو دیا تھا جس نے غلط کام کیا اس کا احتساب ہونا چاہیے۔

دوسری جانب چئیرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کی اولین ترجیح میگا کرپشن کیسز ،اختیارات کا ناجائز استعمال اور سرکاری فنڈز  میں خرد برد کی تحقیقات ہیں۔ عوام کو لوٹنے والے اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے نام پر فراڈ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں نیب کی ترجیح ہیں۔

انھوں نے  کہا کہ غیرقانونی طریقے سے لوٹے گئے 297 ارب روپے کی ریکوری نیب کی بڑی کامیابی ہے۔

چئیرمین نیب نے کہا کہ نیب نے پہلی سٹیٹ آف دی آرٹ سائنس لیب راولپنڈی میں بنائی  مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سسٹم متعارف کرایا ۔اس  سسٹم سے کوئی بھی شخص نیب تحقیقات پر اثر انداز نہیں ہو سکے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز