اتر پردیش میں سرکاری ملازمین دفتر میں ہیلمٹ پہننے پر مجبور

۱۲ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۶ دن

بھارت(ویب ڈیسک )بھارت  کی ریاست اتر پردیش میں سرکاری دفتر کے اہلکار بوسیدہ عمارت سے گرنے والے پتھر اور پلستر سے بچنے کے لیے دورانِ کار ہیلمٹ پہننے پر مجبور ہیں۔

ریاست اترپردیشن کے شہر باندہ سے یہ تصاویر سامنے آئی ہیں جہاں محکمہ بجلی کے افسران اور عملہ اپنا سر بچانے کے لیے ہیلمٹ پہننے پر مجبور ہے ۔

 اس دفتر کی چھتیں اتنی خستہ ہیں کہ آئے دن وہاں سے بھاری پلستر گرتے رہتے ہیں  اور بار بار کی شکایت کے باوجود انتظامیہ نے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

بعض حلقے اس دفتر کی پوری عمارت کو ہی خطرناک قرار دے چکے ہیں ، اس سے قبل بھی دفتر میں کام کرنے والے افراد چھت سے گرنے والے پتھروں سے زخمی ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز