Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مورچہ تبدیل کر کے ذرا پیچھے آگئے ، آگے بڑھیں گے ، فضل الرحمان

مورچہ تبدیل کر کے ذرا پیچھے آگئے ، آگے بڑھیں گے ، فضل الرحمان
March 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مورچہ تبدیل کرکے ذرا پیچھے آ گئے ہیں، نئے مورچے کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سیاست مایوسی کا نام نہیں، قوم کو مایوس نہیں کریں گے، کوئی ساتھ رہے یا نہ رہے ، منزل کی جانب پیشقدمی جاری رہتی ہے، اگر کوئی جیل نہیں جا سکتا تو اس میدان میں آیا ہی کیوں؟ اوروں کو چور کہنے والے خود چوری کر رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے جے یو آئی کے کنونشن سے خطاب میں کہا ایسا کہیں بھی طے نہیں ہوا تھا کہ استعفے ایٹم بم کے آپشن کے طور پر استعمال ہوں گے۔ ہمارا الیکشن چوری کیا گیا اور لوگوں کو چور کہنے والا خود چوری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کوئی ساتھ رہے یا نہ رہے، منزل کی جانب پیش قدمی جاری رہتی ہے۔ اگر کوئی جیل نہیں جا سکتا تو وہ اس میدان میں آیا ہی کیوں ہے؟۔

مولانا فضل الرحمٰن بولے فرقہ واریت، نفرت، لسانیت و دیگر تعصبات سے دور رہنا ہو گا۔ ہر ایک کو اپنے اپنے دائرے کے اندر رہنا ہو گا۔