اب جنگ ہوئی تو آخری جنگ ہو گی، شیخ رشید


اب ، جنگ ، آخری ، شیخ رشید
۲۸ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۵۴ شام

 لاہور (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا اب جنگ ہوئی توآخری جنگ ہو گی۔ ساری اپوزیشن کشمیر ایشو پر عمران خان کے پیچھے کھڑی ہو گی۔

ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تقریر صرف پاکستانیوں اور کشمیریوں کی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کی ترجمانی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فضل الرحمٰن کو کہا ہے کہ آزادی مارچ کے فیصلے پر نظر ثانی کریں فیس سیونگ مل جائیگی۔

وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ جنگ ہوئی تو آخری اور نیوکلیئر ہو گی۔ سی پیک اور ایم ایل ون پر بیانات اپوزیشن کی سازش ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز