Thursday, January 28, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اب جنگ ہوئی تو آخری جنگ ہو گی، شیخ رشید

اب جنگ ہوئی تو آخری جنگ ہو گی، شیخ رشید
September 28, 2019
 لاہور (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا اب جنگ ہوئی توآخری جنگ ہو گی۔ ساری اپوزیشن کشمیر ایشو پر عمران خان کے پیچھے کھڑی ہو گی۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تقریر صرف پاکستانیوں اور کشمیریوں کی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کی ترجمانی ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فضل الرحمٰن کو کہا ہے کہ آزادی مارچ کے فیصلے پر نظر ثانی کریں فیس سیونگ مل جائیگی۔ وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ جنگ ہوئی تو آخری اور نیوکلیئر ہو گی۔ سی پیک اور ایم ایل ون پر بیانات اپوزیشن کی سازش ہے۔