Tuesday, March 9, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ابھی نندن کو گھٹنے ٹیک کر واپس کیا گیا ، ایاز صادق

ابھی نندن کو گھٹنے ٹیک کر واپس کیا گیا ، ایاز صادق
October 28, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) کلبھوشن اور ابھی نندن کے معاملے پر بھی قومی اسمبلی میں بحث ہوئی۔ ایاز صادق نے کہا حکومت نے ابھی نندن کو گھٹنے ٹیک کر واپس کیا۔ ایاز صادق نے کہا شاہ محمود قریشی کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں ، کہا خدا کا واسطہ ابھی نندن کو جانے دیں ورنہ بھارت رات نو بجے حملہ کردے گا۔ کلبھوشن کیلئے آرڈیننس ہم نہیں لائے۔ خواجہ آصف بولے کلبھوشن کو رہا کرنے اور باعزت بھجوانے کیلئے انتظامات اور قانون سازی آپ کر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ایاز صادق کی جانب سے غیر ذمہ داران گفتگو نہیں ہونی چاہیے تھی، یہ لوگ قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دے رہے ہیں۔ پاکستان نے کشیدگی کم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے تھے۔انہوں نے  نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں کہا ایاز صادق سیاق و سباق سے ہٹ کر بات کر رہے ہیں، پتا نہیں کس کے بیانیے کو تقویت دی جارہی ہے۔ اپوزیشن سے درخواست ہے ذاتی مفاد کی خاطر پاکستان کے مفاد کو نشانہ نہ بنائیں۔ وزیر مملکت علی محمد خان کا کہنا ہے اجلاس میں کسی نے بھی ابھی نندن کے واپسی کے فیصلے پر اعتراض نہیں کیا تھا۔