Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ابوظہبی کے ولی عہد پاکستان کے دورے کے بعد واپس روانہ

ابوظہبی کے ولی عہد پاکستان کے دورے کے بعد واپس روانہ
January 2, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان پاکستان کے دورے کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کا نور خان ایئربیس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان خود گاڑی چلا کر معزز مہمان کو ایئربیس سے وزیراعظم ہاؤس لے کر پہنچے۔ محمد بن زاید النہیان نے وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات کی۔ اس دوران تجارتی اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے علاوہ علاقائی امن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد وزیراعظم نے ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں وفاقی وزراء اور ولی  عہد کے ہمراہ آنے والے وفد  نے شرکت کی۔ شیخ محمد بن زاید النہیان مختصر دورے کے بعد خصوصی طیارے پر ابوظہبی روانہ ہوئے۔ ابوظبہی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے اپنے دورے کے حوالے سے ٹویٹ بھی کی جس میں کہا اسلام آباد پہنچا اور دوست وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔