ابن خلدون کا687واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

ابن خلدون ‏687واں یوم پیدائش احمدیار ویب ڈیسک ‏ مشہور مورخ ‏ عبدالرحمن ‏ ابو زید
۲۷ مئی, ۲۰۱۹ ۱:۵۲ شام

احمدیار(ویب ڈیسک ) دنیا کے مشہور مورخ اور عالم ابن خلدون کا687واں یوم پیدائش آج منایاجا رہا ہے ۔

ابن خلدون  27مئی 1332 کو تیونس میں پیدا ہوئے ، ان کا اصل نام عبدالرحمن اور کنیت ابو زید تھی ،متعدد علوم پر کم عمری میں دسترس حاصل کی ۔

انہوں نے  تاریخ عالم اوراس کا مقدمہ لکھناشروع کیا،اس مقدمہ نے انہیں  بام عروج پر پہنچادیا اور اسے فلسفہ تاریخ کا بانی تسلیم کیا گیا ۔

یہ مقدمہ دس سال کی مدت میں مکمل ہوا جسے 1377 میں سلطان عبدالعزیز کی خدمت میں پیش کیا، انہوں نے ابن خلدون کو انعامات سے نوازا،وہ16 مارچ1406 کوقاہرہ میں وفات پاگئے ۔

تازہ ترین ویڈیوز