ابراہیم حیدری کی عائشہ بچوں کے علاج کیلئے مسیحا کی منتظر


ابراہیم حیدری کی عائشہ بچوں کے علاج کیلئے مسیحا کی منتظر
۱۳ مئی, ۲۰۱۹ ۱:۰۰ شام

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کی عائشہ بی بی بچوں کے علاج کے لئے مسیحا کی منتظر ہے ۔

کراچی میں ابراہیم حیدری کی رہائشی عائشہ کی زندگی کا سہارا بننے والے چاروں بچے بینائی سے محروم ہیں، غربت کے مارے گھر کا چولہا بھی کئی روز سے ٹھنڈا پڑا ہے۔

منچن آباد کے تین معذور بہن بھائی مسیحا کے منتظر

کراچی  کی رہائشی عائشہ بی بی  جس کے چاروں بچے بینائی سے محروم ہیں، بابرکت مہینے میں ماں تو روزہ رکھ لیتی ہے مگر گھر کا چولہا نہ سحری میں جلتا ہے نہ ہی افطار میں۔

عائشہ بی بی کہتی ہے بچوں کی زندگی میں روشنی لانے کیلئے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے، شوہر یومیہ دوسو روپے کما پاتا ہے۔

عائشہ کی بڑی بیٹی دس سالہ صائمہ دعا کرتی ہے کہ وہ اور اس کے بہن بھائی جلد ٹھیک ہوجائیں تاکہ وہ بھی کھیل سکیں۔

کرائے کے ایک کمرے میں آباد عائشہ اور اس کے بچوں کی ہمت صبر کے مہینے میں صبر کی اعلیٰ مثال ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.