Saturday, January 23, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ابرارالحق کی بطور چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ تعیناتی پرحکم امتناع برقرار

ابرارالحق کی بطور چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ تعیناتی پرحکم امتناع برقرار
December 5, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) ابرارالحق کی بطور چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی تعیناتی پر حکم امتناع برقرار ہے ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن 12 دسمبر تک معطل رہے گا،وفاق نے جواب جمع کرانے کےلیے مزید مہلت مانگ لی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سابق چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی درخواست پر سماعت کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق  کھوکھرنے جواب جمع کرانے کےلیے مزید وقت دینے کی  استدعا کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ 12 دسمبر سے قبل جواب جمع کراکے ایک کاپی درخواست گزارکے وکیل کودیں ، عدالت نے اٹارنی جنرل انور منصور کو آئندہ سماعت پر عدالتی معاونت کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 12 دسمبر تک  ملتوی کردی۔ عدالت نے ابرار الحق کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کر کے سابق چیئرمین سعید الٰہی کو عہدے پر بحال کر رکھا ہے۔