ائیر شو میں جلوے دکھانے کیلئے جے ایف 17 تھنڈر کا دستہ پیرس پہنچ گیا

ائیر شو ‏ جے ایف 17 تھنڈر پیرس ‏92 نیوز پاک فضائیہ ‏
۱۵ جون, ۲۰۱۹ ۷:۳۷ شام

پیرس ( 92 نیوز) پاکستان کا فخرجے ایف 17 تھنڈر طیارے پیرس ایئرشو کے مداحوں پر سحر طاری کرنے کے لئے تیار ہیں ، 3 جے ایف تھنڈر طیاروں پرمشتمل پاک فضائیہ کا دستہ پیرس پہنچ گیا۔

پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیارے پیرس ایئرشو میں سحر طاری کرنے کے لیے تیار  ہیں ،  پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈرطیاروں نے ایئرشو کے لیے ریہرسل کا آغاز کر دیا  ،شو 17 سے 23 جون تک منعقد ہو گا ۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق تین جے ایف 17 تھنڈر طیاروں پر مشتمل پاک فضائیہ کا دستہ  دو روز قبل پیرس پہنچا ، شو میں جے ایف 17 تھنڈر کی شرکت کو بہت اہمیت کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے ۔

ایئر شو میں جے ایف 17 تھنڈر کی صلاحیتیوں کو ظاہر کرنے کا موقع ملے گا ۔

ترجمان کے مطابق ایئر شو فرینچ ایروسپیس انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کی جانے والی دنیا کی سب سے بڑی نمائش ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز